وفاق خیبر پختونخوا میں گیس کے ذخائردریافت کرنے کی اجازت نہیں دے رہا، صوبے میں اتنی گیس ہے کہ باہر سے خریدنے کی ضرورت نہیں پڑیگی ‘ وفاقی حکومت ایل این جی معاہدے کے پیچھے پڑی ہوئی ہے حکومت توجہ دے تو گیس باہر سے درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی‘ امریکی کمپنی خیبر پختونخوا میں 100ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے‘ حکومت این او سی جاری کرے تاکہ امریکی کمپنی جلد کام شروع کرسکے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 21 فروری 2016 16:31
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق خیبر پختونخوا میں گیس کے ذخائردریافت کرنے کی اجازت نہیں دے رہا، صوبے میں اتنی گیس ہے کہ باہر سے خریدنے کی ضرورت نہیں پڑیگی ‘ وفاقی حکومت ایل این جی معاہدے کے پیچھے پڑی ہوئی ہے حکومت توجہ دے تو گیس باہر سے درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی‘ امریکی کمپنی خیبر پختونخوا میں 100ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے‘ حکومت این او سی جاری کرے تاکہ امریکی کمپنی جلد کام شروع کرسکے۔
وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گیس کے ذخائردریافت کرنے کے لیے کے پی کے حکومت کو این او سی نہیں دے رہی وفاقی حکومت کو چاہیے کہ گیس اور تیل کے ذخائر ڈھونڈنے پر توجہ دے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ توانائی بحران ہے جبکہ وفاقی حکومت ایل این جی معاہدوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، میاں صاحب ہر روز باہر کے دورے کر رہے ہیں اور حکومت نے 200ارب اورنج ٹرین پرضائع کیے اگر یہی پیسہ کے پی کے میں گیس پرخرچ کیاگیا ہوتا تو آج ملک گیس میں خودکفیل ہوتا۔
عمران خان نے کہا کہ امریکی کمپنی کے پی کے میں 100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیارہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس لئے اجازت نہیں دے رہی کہ تحریک انصاف اگلا الیکشن نہ جیت جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں گیس کے ذخائر ختم ہورہے ہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاہم کے پی کے میں اتنی گیس ہے کہ باہر سے خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، صوبے میں تیل کے وسیع زخائر موجود ہیں۔انہوں نے واضع کیا کہ 6مقامات پرگیس کے ذخائرکاپتا چلا ہے مگر وفاق نے تاحال کنوئیں کھودنے کیلئے ا قدامات نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی ہے خیبر پختونخوا میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔ پاکستان کے مسائل پر سیاست نہ کی جائے۔مزید قومی خبریں
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.