شارٹ سرکٹ کی وجہ اژدھے بھی ہوسکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 فروری 2016 16:16

شارٹ سرکٹ کی وجہ اژدھے بھی ہوسکتے ہیں

ایک آدمی یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی پلگ ساکٹ میں سے آنے والے دھویں کی وجہ ایک بڑا سا اژدھا ہے۔اس کے پہلے کہ اژدھے کی وجہ سے پورے گھر کو آگ لگتی اسے پکڑ لیا گیا۔
ماروچی ریور، کوئنز لینڈ کے رہائشی نے اپنے پلگ ساکٹ کے پیچھے بڑا سا اژدھا دیکھا تو فوران ہی سانپ پکڑنے والی کمپنی کے روچی گلبرٹ کو فون کر دیا۔
روچی کا کہنا ہے کہ مجھے بورڈ میں سے اژدھے کو نکالنے میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔

یہ اژدھا انتہائی بری طرح دیوار میں پھنسا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

روچی کا کہنا ہے کہ جب اژدھا باہر نکلا تو اس کی جلد پر بجلی سے جلنے کا ایک بہت بڑا نشان تھا۔
روچی کا کہنا ہے کہ وہ اس اژدھے کو نکال کر سیدھا آسٹریلیا چڑیا گھر لے گیا جہاں پر اس کے زخموں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
روچی کو ملنے والا کارپٹ پائیتھون اگرچہ زہریلا نہیں ہوتا مگر اس کے کاٹنے سے کافی درد ہوتا ہے۔ یہ اژدھا 3 میٹر تک لمبا ہوسکتا ہے۔یہ اژدھا گھروں میں پالے جانے والے پالتو جانور بھی کھا سکتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کوئنز لینڈ، آسٹریلیا کے ہر تیسرے گھر کی چھتوں میں سانپ موجود ہوتا ہے۔