سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان چینی ہے ،دوسرے نمبر پر ہندی اور اردو ہیں جبکہ رعب دار زبان انگریزی کا نمبرتیسرا ہے انک کے بعد اہسپانوی ،عربی ،فارسی،بنگالی،پنجابی ،پشتو اور دیگر کا نمبر آتا ہے

آزاد کشمیر میں بھی مادری زبانوں کا منایا گیا

اتوار 21 فروری 2016 15:51

سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان چینی ہے ،دوسرے نمبر پر ہندی اور اردو ..

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء)مادری زبانوں کا عالمی دنیا بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی اس تجدیدعہد کے ساتھ منایا گیا کہ آزاد کشمیر میں بولی جانے والی زبانوں کی تراویج کیلئے کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام لسانی ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لا کر تمام مکاتب فکر کو شامل کیا جائے گا ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے منظوری حاصل کر کے کشمیرمیں بولی جانے والی تمام زبانوں کو صحیح معنوں میں اجاگر کرنے کیلئے سہہ روزہ مادری زبان کلچر ل میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ’’مادری زبانوں کا انحطاط اور ہماری قومی ذمہ داریاں‘‘کے عنوان سے محفل مذاکرہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا کہ دنیا بھر میں چھ ہزا رنو سو سولہ زبانیں بولی جاتی ہیں ،سب سے زیادہ زبانیں نیو گئی ملک میں بولی جاتی ہیں جن کی تعداد 860ہے،انڈونیشیاء میں 742،نائجیریا میں516، بھارت میں 425، امریکہ میں311،آسٹریلیامیں275،چین میں41زبانیں بولی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان چینی ہے ،دوسرے نمبر پر ہندی اور اردو ہیں جبکہ رعب دار زبان انگریزی کا نمبرتیسرا ہے انک کے بعد اہسپانوی ،عربی ،فارسی،بنگالی،پنجابی ،پشتو اور دیگر کا نمبر آتا ہے۔شوکت جاوید نے کہا اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے 1999ء میں21فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس میں دنیا بھر میں حساسیت اور تحریک آزادی کی وجہ سے انفرادیت رکھنے والے 84412مربع میل سے زائد رقبے پر پھیلی ہوئی ناقابل تقسیم وحدت میں بولی جانے والی زبانوں کا سرے سے ذکر ہی موجود نہیں ہے ۔

سترہ سالوں سے یہ دن منایا جا رہا ہے اور عصر حاضر میں کشمیر میں بسنے والے تمام مکاتب فکر پر لازم ہے کہ وہ مادری زبانوں کے احیاء اور ان کی تشہیر کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔شوکت جاویدنے کہا کہ کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام کشمیری زبانوں کو انکے صحیح مقام و مرتبے پر لانے کیلئے لسانی ریسرچ سنٹر قائم کرنے کی وزیر اعظم سے منظوری حاصل کر کے حکومت دیر آئد درست آئد کے مطابق نئی نسل کی فکری ،لسانی رہنمائی کا فریظہ سرانجام دے گی ۔بالخصوص کشمیر ی ،پہاڑی، گوجری، بلتی،شینا،لداخی، پونچی زبانوں کی ترویج کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ۔محفل مذاکرہ سے افضال عالم،اشتیاق میر،طفیل سیاف،پیر زاد ہ شامی،خواجہ اعجاز سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان چینی ہے ،دوسرے نمبر پر ہندی اور اردو ..