2016میں سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 33ہوگئی

اتوار 21 فروری 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) رواں سال سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 33ہوگئی‘ 2016 میں 252 رجسٹرڈ کیسز میں سے بڑی تعداد اس سے سخت متاثر ہوئی‘ 2015 میں 104 رجسٹرڈ کیسوں میں سے 06 افراد جاں بحق ہوئے‘ تین سال میں سوائن فلو کے 477 رجسٹرڈ کیسوں میں 39 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے‘ جون 2009 عالمی ادارہ صحت نے اسے وبائی مرض قرار دیا تھا‘ 2010 میں اس مرض کو پبلک میڈیا نے سوائن فلو کا نام دیا‘ 10اگست 2010 میں عالمی ادارہ صحت نے اسے انفلوائنزا کا نام دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انفلوائنزا اے وائرس سے پاکستان میں 2016 میں 252 رجسٹرڈ کیسوں میں سے 33 افراد جاں بحق ہوئے 2015 میں سوائن فلو کے 104 رجسٹرڈ کیسوں میں سے چھ افراد جاں بحق ہوئے 2014 میں 121 رجسٹرڈ کیسوں کے تمام مریض صحت یاب ہوگئے تھے یہ وائرس خنزیروں کے جنیاتی مواد پر مشتمل ہے اس وائرس کو موسمی انفلوائنزا کہا جاتا ہے وائرس ایچ ون این ون دنیا کے مختلف حصوں میں گردش رہتا ہے اور اچانک یہ مرض لاحق ہوجاتا ہے۔