وزارت پانی و بجلی نے گذشتہ سال51 ارب روپے اضافی واجبات وصول کیے

بہترین انتظامیہ کی بدولت لائن لاسز پر بھی خاصی حد تک قابو پا لیا گیا ٗذرائع وزارت پانی وبجلی

اتوار 21 فروری 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) وزارت پانی و بجلی نے گذشتہ سال51 ارب روپے اضافی واجبات وصول کیے جو گذشتہ دس سال میں سب سے زیادہ ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق بہترین انتظامیہ کی بدولت لائن لاسز پر بھی خاصی حد تک قابو پا لیا گیا ٗ لائن لاسز صرف سولہ فیصد رہے جو گذشتہ دس سال میں سب سے کم ہیں ۔رپورٹ کے مطابق وزارت پانی و بجلی کو کئی برس سے بجلی کے واجبات کی وصولیوں کی مد میں نقصانات کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے نقائص دور کرنے اور بجلی چوری کیخلاف آپریشن جیسی کارروائیوں سے لائن لاسز میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔دوسری طرف وزارت پانی اور بجلی نے بجلی چوری کی سزائیں بھی انتہائی سخت کر دی گئی ہیں۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق نئے قوانین کے تحت بجلی چوری کی صورت میں بغیر وارنٹ ناقابل ضمانت گرفتاری،سات سال قید بامشقت یا ایک کروڑ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :