پاکستان سپر لیگ ، دوسرے پلے آف میں کراچی کنگز کو شکست پر معروف کامیڈین عمر شریف ، کرکٹر باسط علی کے درمیان تلخ کلامی

muhammad ali محمد علی اتوار 21 فروری 2016 01:06

پاکستان سپر لیگ ، دوسرے پلے آف میں کراچی کنگز کو شکست پر معروف کامیڈین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے پلے آف میں کراچی کنگز کو شکست پر معروف کامیڈین عمر شریف اور کرکٹر باسط علی کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ کراچی کنگز کی اس شکست پر نجی ٹی وی چینل آے آر وائے پر چل رہے شو کے دوران سابق کرکٹر باسط علی جذبات میں آ گئے اور ٹیم کے کوچنگ اسٹاف پر تنقید کرنے لگے۔ اس موقع پر معروف کامیڈین عمر شریف نے انہیں ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کی جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔