پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کوباآسانی 9وکٹوں سے شکست دیدی
ذیشان مہتاب ہفتہ 20 فروری 2016 23:56
دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو آسان مقابلے میں 9وکٹوں سے شکست دے دی ۔ دبئی میں جاری میچ میں کراچی کنگز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تاہم ان کے ابتدائی 4کھلاڑی 39رنز کے سکور پر پوویلین لوٹ گئے ۔لینڈل سمنز 19،ویسلز 1، شعیب ملک 0اور افتخار احمد 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
کپتان روی بوپارہ نے ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ریان ٹین ڈسکاٹے کے ساتھ مل کر 5ویں وکٹ کیلئے 49رنز جوڑے ،بوپارہ 37رنز بنانے کے بعد محمد سمیع کا شکار بنے۔ٹین ڈسکاٹے بھی بوپارہ کی جدائی برداشت نہ کرسکے اور اسی اوور میں سمیع کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔عماد وسیم 6رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسامہ میر بھی پہلی ہی گیند پرچھکا مارنے کی کوشش میں پوویلین لوٹ گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.