پاکستان میں کھیلنا چاہتا ہوں لیکن ڈ ر بھی لگتا ہے : آندرے رسل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 فروری 2016 23:13

پاکستان میں کھیلنا چاہتا ہوں لیکن ڈ ر بھی لگتا ہے : آندرے رسل

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20فروری- 2016ء) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہیں گے تاہم ساتھ ہی وہ وہاں جانے سے خوف زدہ بھی ہیں ۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کو اپنے انٹرویو میں آندرے رسل کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا پر اب تک جو سنا ہے اسکی بنیا د پر و ہ پاکستان جانے سے خوف زدہ ہیں تاہم پھر بھی نامعلوم وجوہات کی بناء پر وہ پاکستان جانا چاہیں گے ۔

رسل کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اس وقت پاکستا ن جانا جنگ زدہ عراق جانے کے مترادف ہوگا ، عراق کی طرح پاکستان میں بھی خوبصورت علاقے موجود ہیں تاہم اہم یہ ہے کہ ان کے آس پاس کیا ہورہاہے۔انہوں نے اپنے آبائی علاقے جمیکا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی خوبصورت علاقہ ہے لیکن وہاں قتل کے بے پناہ واقعات ہوتے ہیں ، وہ کسی کو جمیکا کی خوبصورتی کے بارے میں بتائیں گے تو وہ کہے گا کہ وہاں جرائم بہت زیاد ہ ہیں جس پرانہیں کہنا پڑے گا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان جانا بھی ایسا ہی ہے ،اگر انہوں نے جانا ہوا تو وہ جائیں گے تاہم اگر نہیں جاتے تو کوئی بات نہیں ہوگی ۔یادرہے کہ آندرے رسل سے قبل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلیوی آل راؤنڈر شین واٹسن او ر پشاور زلمی کے آل راؤنڈر ڈیرن سیمی بھی سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر پاکستان آنے کا عندیہ دے چکے ہیں ۔