چیئرمین نیب کی تقرری کو مک مکا کہنے والے عمران خان آج انکے ہمدرد کیسے بن گئے، عمران نے چیئرمین نیب کی تقرری کو عدالت میں چیلنج کررکھاہے ، شاہد مسعود کے سپریم کورٹ اور پیمرا جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کر تاہوں ، مجھے انکی غلط بیانیوں اور خواہشات کو خبر بنانے کے فن کو مزید بے نقاب کرنے کا موقع ملے گا
وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کاعمران خان کی پریس کانفرنس پرردعمل کااظہار
ہفتہ 20 فروری 2016 22:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان چیئرمین نیب کی تقرری کو مک مکا کہتے تھے، وہ آج انکے ہمدرد کیسے بن گئے، عمران نے چیئرمین نیب کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھاہے ، ڈاکٹر شاہد مسعود کے سپریم کورٹ اور پیمرا جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کر تاہوں ، مجھے انکی غلط بیانیوں اور خواہشات کو خبر بنانے کے فن کو مزید بے نقاب کرنے کا موقع ملے گا۔
ہفتہ کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا خیال تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری بدعنوانی کے تحفظ کیلئے ہوئی ہے ، وہ چیئرمین نیب کی تقرری کو مک مکا کہتے تھے، آج انکے قدردان کیسے بن گئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان شاید بھول گئے ہیں کہ انہوں نے چیئرمین نیب کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہواہے۔
عمران خان سچ بولنے سے محروم ہیں، انکو کل کا جھوٹ آج کا سچ لگتا ہے ، پرویز رشید نے کہا کہ نیب نے اعتراف کیا انکے نظام میں قبا حتیں موجود ہیں ، عمران خان کو اگر ہماری سمجھ نہیں آئی تو ان سے سمجھ لیں جن کے وہ نئے قدردان بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے سپریم کورٹ اور پیمراجانے کا خیر مقدم کرتاہوں۔ پرویز رشید نے کہاکہ مجھے انکی غلط بیانیوں اور خواہشات کو خبر بنانے کے فن کو مزید بے نقاب کرنے کا موقع ملے گا، غلط اور بے بنیاد افواہیں پھیلانے والے اپنے متعلق سچ سننے کا حوصلہ بھی پیدا کریںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.