افغانستان کی اومان کیخلاف بمشکل فتح، ایشیا کپ کوالیفائی کرنے کی امیدیں برقرار

ہفتہ 20 فروری 2016 22:38

افغانستان کی اومان کیخلاف بمشکل فتح، ایشیا کپ کوالیفائی کرنے کی امیدیں ..

فتح اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) افغانستان نے اومان کیخلاف میچ میں بمشکل فتح حاصل کر کے ایشیا کپ کوالیفائی کرنے کی امیدیں برقراررکھیں۔ اس میچ میں پہلے کھیل کر اومان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں سات وکٹوں پر حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ اگر افغانستان یہ میچ ہار جاتا تو وہ ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہتا۔ اب بھی اگر افغانستان ہانگ کانگ کیخلاف میچ میں کامیاب نہ ہوا تو وہ ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :