اسلام آباد یونائیٹڈ کے برانڈ ایمبسٹڈ علی ظفر پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے

ٹیم ڈائریکٹر وسیم اکرم سے بولنگ کے گر بھی سیکھے

ہفتہ 20 فروری 2016 22:11

اسلام آباد یونائیٹڈ کے برانڈ ایمبسٹڈ علی ظفر پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پی ایس ایل کے میدان میں گرما گرمی بڑھی تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی تیاریاں تیز کر دیں۔ دبئی میں یونائیٹڈ ٹیم نے نیٹ پریکٹس میں دن بھر خوب پسینہ بہایا اور اپنی پرفارمنس کو نکھارا۔ اسلام آبادیونائیٹڈ کے برانڈ ایمبسڈر علی ظفر دھنوں کے ہی نہیں بلکہ کرکٹ کے بھی دیوانے نکلے۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ بولنگ میں جادو دکھا کر اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔

پی ایس ایل کے برانڈ ایمبسڈر اور یونائیٹڈ کے کرکٹ ڈائریکٹر لیجنڈ وسیم اکرم نے بھی معروف گلوکار علی ظفر کو بولنگ کے گْر سکھائے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی تقریب رونمائی پر علی ظفر نے مصباح الحق سے بیٹنگ کی مہارتیں بھی سیکھ کر ایونٹ میں خوشیوں کے رنگ بکھیر دیے تھے۔ ۔

متعلقہ عنوان :