فیروز والا کے بعد شیخوپورہ کی خاتون نے بھی جعلی عامل کے بہکاوے میں آکر اکلوتا بیٹا قتل کر دیا، مقتول بیٹے کی ماں کو گرفتار ‘ جعلی پیر فرار ہو گیا،۔گھر کے حالات بدلنا چاہتی تھی لیکن گھر کا چراغ ہی بجھا دیا۔قاتل والدہ کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 فروری 2016 21:40

فیروز والا کے بعد شیخوپورہ کی خاتون نے بھی جعلی عامل کے بہکاوے میں آکر ..

شیخوپورہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2016ء) فیروز والا کے بعد شیخوپورہ کی خاتون نے بھی جعلی عامل کے بہکاوے میں آکر اکلوتا بیٹا قتل کر دیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے اکلوتے بیٹے کی قاتل ماں کو گرفتار کر لیا جبکہ جعلی پیر فرار ہو گیاہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھر کے معاشی حالات بدلنے کیلئے شیخوپورہ کی خاتون عامل کے بہکاوے میں آگئی جس کے کہنے پر اپنے بیٹے کو ہی مار ڈالا۔

گھر کے حالات بدلنے والی نے اپنے گھر کا چراغ ہی بجھا دیا۔ مقتول کا والد کباڑی ہے جس کی کمائی سے گھریلو اخراجات پورے کیے جاتے۔ یاد رہےآج فیروز والا میں بھی ماں نے جعلی پیر کے کہنے پر اپنے ہی لختٍ جگر کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ جعلی پیر نے کہا کہ اگر جن بھگانا ہے تو اپنے بیٹے کی قربانی دو جس پر شبانہ بی بی نے اپنے 6 سالہ بیٹے کو پھندے پر لٹکا کرموت کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :