فیصل آباد‘ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس جی سی یو نیورسٹی کے اہتمام سالانہ کھیلوں کا انعقاد

ہفتہ 20 فروری 2016 21:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس جی سی یو نیورسٹی کے اہتمام سالانہ کھیلوں کا انعقاد گزشتہ روز نیو کیمپس میں ہوا ۔

(جاری ہے)

سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کر تے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمدعلی (تغمہ امتیاز) نے کہا کہ پاکستانی نوجوان کے حوصلے بلندہیں اور وہ ہر طرح کی مشکل گھڑی سے نبردآزما ہو نے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہم اِس ادارے کے بچوں کی حفاظت ایسے ہی کریں گے جیسے انکے والدین کرتے ہیں ہم چھپنے والوں میں سے نہیں ہیں کھیلیں اِنسان کے اندر جذبہ پید اکرتی ہیں اور مسائل کا ڈاٹ کر مقابلہ کرنے کا درس دیتی ہیں جن اداروں کی گراؤنڈیں آبادہوتی ہیں انکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔

مذہب اِسلام امن کادرس دیتا ہے جو لوگ مذہب کی غلط تشر یح کرتے ہیں وہ دراصل مذہب کو بد نام کررہے ہیں ڈائر یکٹرسپورٹس رفیق واہلہ نے وائس چانسلر پر وفیسر محمد علی (تغمہ امتیاز)کو تقریب میں خوش آمدیدکہا۔