باجوڑ‘کوہ نور الیون نے سٹار الیون کو 5وکٹوں سے ہرادیا

ہفتہ 20 فروری 2016 21:34

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) باجوڑ‘کوہ نور الیون نے سٹار الیون کو 5وکٹوں سے ہرادیا۔ باجو ڑکرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی باجوڑ سپورٹس کمپلکس پر جاری نوررشید انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوہ نور الیون نے سٹار الیون کو 5وکٹوں سے ہرادیا ۔ سٹار الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30اوورز میں 190رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی اؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

جس میں برہان الدین نے91، اسرار احمد اور عزیز الرحمن نے23,23رنز بناکر نمایاں سکوررہے ۔ کوہ نور الیون کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے ایوب نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں کوہ نور الیون نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا جس میں ولایت محمد نے ناٹ آؤٹ 83رنز بنائے احسان نے43اور عبداﷲ نے26رنز بناکر نمایاں سکوررہے ۔ سٹار الیون کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے خالد نے3اور برہان الدین نے2وکٹیں حاصل کرلی اور اسی طرح کوہ نور الیون نے یہ میچ باآسانی 5وکٹوں سے جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :