کراچی‘ رضویہ کے علاقے سے گرفتار 6 دہشتگردوں سے تفتیش مکمل، ملزموں کے سنسنی خیز اعترافات

ہفتہ 20 فروری 2016 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) کراچی میں رضویہ کے علاقے سے گرفتار چھے دہشت گردوں سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔ درندہ صفت دہشت گرد ایک دوسرے کو بھی قتل کرنے سے گریز نہیں کرتے تھے۔ ملزموں نے گرفتاری کے بعد قوم کے معماروں کو دہشت گردی کی وارداتوں کے لیے استعمال کرنے کا اعتراف کیا،عالم محسود، ناصر، امین محسود، سعید، اسلام الدین اور مظفر کا تعلق بنوں جیل سے فرار ہونے والے دہشت گرد عدنان رشید گروپ سے ہے۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش عالم محسود نے اعتراف کیا کہ اس نے مخالف طالبان گروہ کے 3 افراد کو قتل کیا جن میں سے دو کی لاشیں 2012 میں مل گئی تھیں، لیکن بدنام زمانہ کمانڈر شیر زمان محسود کی لاش آج تک نہیں ملی،دہشت گردوں میں شامل سعید احمد نامی نوجوان جامع کراچی سے بی کام کی تعلیم حاصل کر رہا تھا، ملزموں نے نوجوانوں کو تخریب کاری پر اکسانے اور انہیں دہشت گردی کی تربیت فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ دہشت گردوں نے اسلحہ فراہم کرنے والے مفتی خالد کے حوالے سے بتایا کہ تخریب کاری کی وارداتوں کے لیے مفتی خالد اسلحہ اور گولہ بارود سہراب گوٹھ میں عالم محسود کے گھر ہی پہنچاتا تھا،پولیس نے ملزموں سے تفتیش کے بعد ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :