موجودہ دورحکومت میں 227کھودنے اور گیس و تیل کے 65نئے ذخائردریافت ہونے کا ریکارڈ

نئے ذخائر سے یومیہ تقریباً 560 ایم یم سی ایف ڈی گیس اور27 ہزار بیرل تیل نظام میں شامل کیا گیا ہے، رپورٹ

ہفتہ 20 فروری 2016 21:17

موجودہ دورحکومت میں 227کھودنے اور گیس و تیل کے 65نئے ذخائردریافت ہونے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء ) حکومت مقامی سطح پرتیل اورگیس کی پیداواربڑھانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی پرعمل پیراہے ۔حکام کے مطابق موجودہ دورحکومت میں اب تک دوسوستائیس کنوئیں کھودے گئے ہیں اوراس کے نتیجے میں تیل اور گیس کے پینسٹھ نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک رپورٹ کیمطابق نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے یومیہ تقریباً پانچ سو ساٹھ ایم یم سی ایف ڈی گیس اورستائیس ہزار بیرل تیل سسٹم میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں مقامی سطح پر تیل کی یومیہ پیداوار ایک لاکھ چھ سو اٹھانوے بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔تیل اور گیس کی ترقیاتی کمپنی اور پاکستان پٹرولیم کمپنی کوشیل گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔