صنعتی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے صوبے میں ون ونڈو سہولت مراکز بنانے کی اشد ضرورت ہے‘ ایف پی سی سی آئی

سہولت مراکز کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تمام چیمبرز میں قائم کئے جا ئیں،حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع کو فروغ دینے کیلئے سازگار ماحول بنائے‘ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز کی صوبائی وزیر صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری چوہدری محمد شفیق سے گفتگو

ہفتہ 20 فروری 2016 21:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) صنعتی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے صوبے میں ون ونڈو سہولت مراکز بنانے کی اشد ضرورت ہے،اس سلسلے میں سہولت مراکز کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تمام چیمبرز میں قائم کئے جا ئیں،حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع کو فروغ دینے کیلئے سازگار ماحول بنائے۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز نے صوبائی وزیر صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری چوہدری محمد شفیق کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں میٹنگ کے دوران کہی۔

رحمان عزیز نے کہا کہ پورے صوبے میں صنعتیں قائم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔تجارت و صنعت کی وزارت انڈسڑی متعلق قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئیں اور سرمایہ کاروں کیلئے لبرل اور شفاف پالیسی کو دریافت کیا جائے۔ریجنل چیئرمین نے پنجاب میں انڈسٹری کو درپیش مختلف مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹیکس میں بے ضابطگیوں،ڈیوٹی ور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن جیسے مسائل صنعتکاروں کو درپیش ہے۔

دوستانہ بر آمدات و تجارتی پالیسوں اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی شراکت داروں کے ساتھ ایم او یوز اور ایف ٹی اے پر دستخط بھی آمدنی میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔ پنجاب حکومت پرائیویٹ سکیٹر کے باہمی تعاون سے صوبے میں زیادہ سے زیادہ اکنامک زونز بنائے ۔صوبائی وزیر صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری چوہدری محمد شفیق نے ایف پی سی سی آئی کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کی تمام تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔

14فیصد ایکسپورٹ میں کمی ہوئی ہے جو ملک کے لئے بہت بڑا نقصان ہے،اس پر ریسرچ کی جا رہی ہے کہ اس کو کیسے بہتر کیا جا سکے۔ایل این جی گیس منصوبہ انرجی بحران کو ختم کرئے میں مددگار ثابت ہوگا۔گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں نئے انڈسٹریل زون بنائے جا رہے ہیں۔پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) میں ون ونڈو آپریشن کی سہولت کے مرکز کا کام مکمل ہو چکا ہے بہت جلد آغاز کر دیا جائے گا۔

چینی کمپنیوں صوبہ پنجاب میں توانائی اور کان کنی کے شعبوں کی ترقی کے منصوبوں میں بھاری بھر کم سرمایہ کاری کر رہی ہے۔اجلاس میں منظور الحق ملک،صدیق الرحمن رانا،میاں عمران،خواجہ خاور رشید،محمد اقبال،ذاکریا بٹ،آفتاب وہرہ،وقار احمد میاں،عرفان یوسف اور دیگر نے صوبے میں بہتر تجارتی و صنعتی ماحول بنانے کیلئے صوبائی وزیر کو اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔