کویت سے لاہور آنیوالے مسافر سے 50کبوتر بر آمد ، جرمانہ وصول

ہفتہ 20 فروری 2016 19:59

کویت سے لاہور آنیوالے مسافر سے 50کبوتر بر آمد ، جرمانہ وصول

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد ایاز خان کی تشکیل دی گئی ٹیم نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کویت سے لاہور آنیوالے مسافر سے 50کبوتر بر آمد کر کے اس سے 35ہزار روپے جرمانہ وصول کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق طارق محمود بھٹی ولد عبدالحمید بھٹی ساکن کالے والا تحصیل وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ غیر قانونی طور پر کویت سے 50کبوتر لاہور لا رہا تھا جس پر محکمہ جنگلی حیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکور منج اور انسپکٹر رانا محمد یونس کی سر براہی میں چھاپہ مار ٹیم نے کسٹم حکام کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت اس سے35ہزار روپے بطور محکمانہ جرمانہ وصول کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :