ایران پر پابندیاں اٹھانے کے بعد دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا

گیس منصوبے کی تکمیل اولین ترجیح ہونی چاہئے، لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم

ہفتہ 20 فروری 2016 19:58

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان اور وائس چےئرمین راوٴ خورشید علی نے کہا ہے کہ پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد پاکستان اور ایران کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ہفتہ کو ایک مشترکہ بیان میں سردار اظہر سلطان نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے ذریعے معاشی سرگرمیاں بڑھا کر تجارتی حجم میں اضافہ کر سکتا ہے ‘پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور قومی معیشت مستحکم ہو گی ۔ راوٴ خورشید نے کہا ہے پاکستان کی جانب ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کے اعلان کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے عمل میں تیز ی بھی آئے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زمینی راستے ہونے والی تجارت کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے پاک، ایران بارڈر پر تعینات کسٹم عملہ کو خصوصی احکامات جاری کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :