وزیراعلیٰ کا خوشاب میں بارش سے مکان گرنے سے ایک ہی خاندا ن کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

ہفتہ 20 فروری 2016 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے خوشاب کے علاقے پرانا چوک کے قریب بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندا ن کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔