اورنج ٹرین حکومت کا آخری منصوبہ ثابت ہوگا،انجن پٹری پرنہیں شہنشاہ کے اقتدارکو روندتے چلے گا‘ حکمران غلط فہمی سے جلد نکل آئینگے‘( ن) لیگ کو قرض اتارو ملک سنوارو کے ساتھ اب میٹرو بس اور اورنج ٹرین فراڈ کا بھی حساب دینا ہوگا
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو
ہفتہ 20 فروری 2016 19:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج ٹرین حکومت کا آخری منصوبہ ثابت ہوگا،انجن پٹری پرنہیں شہنشاہ کے اقتدارکو روندتے ہوئے چلے گا، حکمران غلط فہمی سے جلد نکل آئیں گے، ن لیگ کو قرض اتارو ملک سنوارو کے ساتھ اب میٹرو بس اور اورنج ٹرین فراڈ کا بھی حساب دینا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ثابت کردے اورنج ٹرین دنیا کا مہنگا نہیں سستا ترین منصوبہ ہے میں عہدے سے استعفیٰ دے دونگا ورنہ خادم اعلیٰ اور انکی خوشامدی ٹیم مستعفی ہو۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ حکومت نے اپنا مرکز لاہور کو بنا رکھا ہے دوسری جانب حکومتی پالیسیوں نے باقی پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام کی زندگی انتہائی مشکل کر دی ہے،اسو قت صوبے میں86لاکھ سے زائد نوجوان روزگار سے محروم ہیں جن میں سے47فیصد کا تعلق صرف جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہیں، حکومت غربت کے خاتمے اورنوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا نہیں کر سکی، صرف سڑکوں، پلوں ٹرینوں نہیں عوام کو بنیادی سہولتیں دینے سے صوبہ اور ملک خوشخال ہو سکتا ہے لیکن نا اہل حکمرانوں نے عوام پر خرچنے کی بجائے صوبائی وسائل کبھی تندور، پیلی ٹیکسی،گلابی بس اور کبھی کٹھی ٹرین پر لگا کر ملک میں اندھیرا کر دیا۔
بعد ازاں لاہور سکرٹریٹ میں احسن سعید میاں کی قیادت میں متاثرین اورنج ٹرین کے وفد سے ملاقات میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ لیگی وزراء اپنے اور رشتے داروں کے گھر بچانے کیلئے یتیم بچوں کی قیام گاہ دارالشفقت، پیرا شوٹ کالونی، کپورتھلہ ہا?س، جین مندر ، مومن پورہ، شالیمار باغ، چوبرجی لاہور ہوٹل ، لکشمی چوک سمیت دیگر تجارتی اور رہائشی علاقوں سے لوگوں کو جبری طور پر بے دخل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ابھی وقت ہے خادم اعلیٰ اپنی ضد چھوڑیں اور مفاد عامہ کا خیال رکھتے ہوئے منصوبے کو زیر زمین مکمل کریں۔مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.