پاکستان کڈنی ، لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ہفتہ 20 فروری 2016 19:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 فروری۔2015ء ) پاکستان کڈنی ، لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعلیٰ کے مشیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ٹرسٹ کے چیئر مین پروفیسر سعید اختر ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر محمد علی عامر کے علاوہ پی اینڈ ڈی ، محکمہ خزانہ ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ، لیسکو ، سوئی گیس ، نیسپاک کے افسران اور سٹیئرنگ کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی -اجلاس کو بتایا گیا کہ اس میگا پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے زیر زمین پائلنگ کا کام مکمل ہو گیا ہے اور 835 پائلز زیر زمین ڈالی گئی ہیں اور اب پریشر چیکنگ کا پراسیس جاری ہے جبکہ منصوبے کا سائٹ آفس فنکشنل ہو چکا ہے اور منصوبے کی تعمیر کے لئے آٹھ بین الاقوامی کمپنیاں ٹینڈر میں آ چکی ہیں - اجلاس کو بتایا گیا کہ 26 فروری کو پری بڈ(Pre-Bid) میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے - اجلاس میں پاکستان کڈنی ، لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے لئے بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر پیش رفت سے لیسکو کے انجینئرز نے آگاہ کیا - اجلاس میں سڑکوں کی تعمیر ، سیوریج اور سوئی گیس کی فراہمی کے لئے پائپ لائن بچھانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- لیسکو حکام نے بتایا کہ ڈبل سورس بجلی کی فراہمی کے لئے بڑے ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور ہسپتال کے گرڈ کی تعمیر کا کام رواں سال میں مکمل کر لیا جائے گا - سوئی نادرن کمپنی کے افسران نے اجلاس کو بتایا کہ سوئی گیس پائپ کی خریداری مکمل ہو گئی ہے اور جون تک پائپ بچھانے کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا - اس منصوبے میں 10 انچ قطر کی 3.3 کلو میٹر پائپ لائن بچھائی جائے گی - سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے لیسکو ، سوئی نادرن گیس ، ایل ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں تمام کاموں کی ٹائم لائن اور شیڈول پیش کریں تاکہ تعمیری کاموں کی مانیٹرنگ بہتر طریقہ سے کی جا سکے - پی کے ایل آئی ٹرسٹ کے چیئر مین پروفیسر سعید اختر نے کہا کہ منصوبے کا پہلا فیز تین سو بستروں پر مشتمل ہے اور منصوبہ بڑا ہونے کی وجہ سے اسے تین پیکیج A,B,C پر تقسیم کر دیا گیا ہے جس کا الگ الگ کنٹریکٹ ہو گا تاکہ منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کیا جا سکے - انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منصوبے کا پہلا فیز وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی جانب سے اعلان کے مطابق اگست 2017 تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان کڈنی ، لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ٹرسٹ موڈ میں قائم ہونے والا منفرد اداراہ ہے جہاں گردے اور جگر کے مریضوں کے لئے عالمی معیار کی پیوند کاری ، علاج اور ریسرچ کی سہولیات دستیاب ہوں گی اور ایسے مریضوں کو بیرون ملک علاج کے لئے جانا نہیں پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :