لاہور سے بھارت جانیوالی مال گاڑی سے 5کلو ہیروئن برآمد

ڈرائیور ،اسسٹنٹ اور ہیلپر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر د ی گئی

ہفتہ 20 فروری 2016 19:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء ) کسٹم حکام نے لاہور سے بھارت جانے والی مال گاڑی سے 5 کلو ہیروئن برآمد کرکے ٹرین ڈرائیور ،اسسٹنٹ اور ایک ہیلپر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر د ی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسمگل کی جانے والی پانچ کلو ہیروئن مال گاڑی کی بھارتی بوگی میں چھپائی گئی تھی جس پر مال گاڑی کے ڈرائیور ، اسسٹنٹ ڈرائیور اور ایک ہیلپر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :