ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جانے کے بعد پاکستان ایران گیس منصوبے کی تکمیل اولین ترجیحی ہونی چاہیے‘لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم

پابندیوں کے اٹھائے جانے کے بعد پاکستان اور ایران کے مابین معاشی ،تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا‘سردار اظہر سلطان/ راؤ خورشید علی

ہفتہ 20 فروری 2016 19:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان اور وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جانے کے بعد پاکستان ایران گیس منصوبے کی تکمیل اولین ترجیحی ہونی چاہیے، دونوں ملکوں کے درمیان پابندیوں کے اٹھائے جانے کے بعد پاکستان اور ایران کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے ذریعے معاشی سرگرمیاں بڑھا کر تجارتی حجم میں اضافہ کر سکتا ہے ،یوں تو ایران کے ساتھ پہلے ہی سے تجارتی سرگرمیاں جاری تھیں تاہم پاکستان اور ایران کے درمیان ہونی والی ٹریڈ کا والیم کا فی کم ہے ، پاکستان اور ایران کے درمیان پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد پاکستان کو چاہیے کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے ، کیونکہ پچھلے چند سالوں سے توانائی کے بحران کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر کمزور ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین راؤ خورشید نے کہا ہے پاکستان کی جانب ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کے اعلان کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان کھل کر تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مدد ملے گی ، دنوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے عمل میں تیز ی آئے گی ، انہوں نے کہا کہ تاہم ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانے پر توجہ دیں تاکہ پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ کما کر لا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ایران بارڈر پر تعینات کسٹم عملہ کو خصوصی احکامات جاری کریں کہ زمینی راستے ہونے والے تجارت کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور بلا وجہ کسی ایکسپورٹر کوپریشان نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :