Live Updates

پوری قوم فائیو سٹار ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی کی حامی ہے،احتساب کا عمل روکا گیا تو کوئی المیہ ہو سکتا ہے ‘ صاحبزادہ حامد رضا ء

نیب اختیارات سلب ہوئے تو قوم خاموش نہیں رہے گی،شہباز شریف کے لوٹی دولت پیٹ پھاڑ کر نکالنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے

ہفتہ 20 فروری 2016 19:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل روکا گیا تو کو ئی المیہ رونما ہوسکتا ہے،نیب کے اختیارات سلب ہوئے تو قوم خاموش نہیں رہے گی، پوری قوم فائیو سٹار ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی کی حامی ہے،وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی لوٹی دولت پیٹ پھاڑ کر نکالنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں،وزیر اعظم قومی اسمبلی میں شرکت کم اور غیر ملکی دورے زیادہ کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فلاح پارٹی کے زیر اہتمام ریواز گارڈن میں احتساب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سیاستدان اور حکمران بے لاگ اور بے باک احتساب نہیں چاہتے۔نیب کو کنٹرو ل کرنے کیلئے خصوصی کمیشن بنانے کی تجویز نیب کو غیر مؤثر بنانے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان سے ابتک حقیقی احتساب کبھی نہیں ہوا۔

احتساب کے نام پر ڈرامہ بازی ہر دور میں چلا ئی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمران ہمیشہ ایک دوسرے کو تحفظ دیتے رہے ہیں۔ جب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اس وقت تک منصفانہ احتساب نہیں ہوسکتا۔ نواز شریف چاہتے ہیں کہ نیب اشرافیہ کو نہ چھیڑے۔پاکستانی عوام کا احتساب اور عدل سے یقین اٹھ چکا ہے۔دیکھنا ہو گاکہ نیب پنجاب کی 28اہم شخصیات کو کب گرفتار کرے گا۔ رانا مشہود کا سیکنڈل عرصے سے منظر عام پر ہے لیکن اس کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا۔ قومی دولت لوٹنے والے معصوم نہیں مجرم ہیں۔ سیمینار سے رائے صلاح الدین کھرل ایڈووکیٹ، بدر ظہورچشتی ، امانت علی زیب اور حافظ زاہد رازی نے بھی خطاب کیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :