دنیاپور کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار گاڑی کی پانچ بوگیاں انجن سمیت پٹڑی سے نیچے اتر گئیں
حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا ٗ ٹرین ڈرائیور و فائر مین کو معطل کر دیا گیا ٗکئی گھنٹے گزر نے کے باوجود ٹریک چالو نہ ہوسکا
ہفتہ 20 فروری 2016 19:11
دنیاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) دنیاپور کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار گاڑی کی پانچ بوگیاں انجن سمیت پٹڑی سے نیچے اتر گئیں ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا ۔ ٹرین ڈرائیور و فائر مین کو معطل کر دیا گیا ۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹریک چالو نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز صبح ساڑھے نو بجے کے قریب دنیاپور سے 10کلومیٹر دور قطب پور ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار گاڑی کے پی 105 کا ڈرائیور سنگلز کا جائزہ نہ لے سکا اور گاڑی کو لوپ لائن پر روکنے میں ناکام ہو گیا جس کے باعث گاڑی کی پانچ بوگیاں انجن سمیت پٹڑی سے نیچے اتر گئیں ۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹرین ڈرائیور رفیق صابر نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے اسٹیشن ماسٹر کو بتایا کہ مجھے سنگلز کا اشارہ نہیں مل رہا مثبت جواب نہ ملنے پر حادثہ ہو گیا۔(جاری ہے)
ادھر ڈیوٹی پرموجود اسٹیشن ماسٹر قطب پور محمد سجاد گجر نے بتایا کہ ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پاکستان ریلوے ملتان ظفر اﷲ کلوڑ اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔
ٹرین ڈرائیور و فائر مین کو فوری طور پر معطل کر تے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سمہ سٹہ اور خانیوال سے امددی ٹرینیں منگو ا لی گئی ہیں ۔ دو تین گھنٹے تک گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ حادثے کی شکار ٹرین کی چار بوگیاں چاولوں سے لوڈ تھیں۔ آخری اطلاعات تک ریلوے لائن پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع نہ ہو سکی تھی۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.