تاجر برادری روس کے ساتھ تجارت و برآمدات کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کرے روس پاکستان کی مصنوعات کیلئے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے،روس کا شمار دنیا کی 10بڑی معیشتوں میں ہوتا ہے ، اس کی سالانہ درآمدات 175ارب ڈالر سے زائد ہیں ، پاکستان کی روس کے ساتھ تجارت اس کی کل تجارت کا صرف 0.06فیصد ہے
روس کیلئے نامزد پاکستان کے سفیر قاضی خلیل اﷲ کااسلام آباد چیمبر آف کامرس سے خطاب روس کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے‘ عاطف شیخ
ہفتہ 20 فروری 2016 19:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) روس کیلئے نامزد پاکستان کے سفیر قاضی ایم خلیل اﷲ نے کہا کہ روس پاکستان کی مصنوعات کیلئے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے کیونکہ روس کا شمار دنیا کی 10بڑی معیشتوں میں ہوتا ہے اور اس کی سالانہ درآمدات 175ارب ڈالر سے زائد ہیں لیکن پاکستان کی روس کے ساتھ تجارت اس کی کل تجارت کا صرف 0.06فیصد ہے جو بہت ہی کم ہے لہذا پاکستانی تاجر برادری روس کے ساتھ تجارت و برآمدات کو بہتر فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کرے۔
وہ ہفتہ کو یہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر بزنس کمیونٹی سے خطاب کررہے تھے ۔قاضی خلیل اﷲ نے کہا کہ روس زیادہ تر کھانے پینے کی اشیاء باہر سے درآمد کرتا ہے اور اس کی کل درآمدات میں فوڈ پراڈیکٹس کا حصہ 13فیصد ہے جبکہ ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے پاکستان کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی زرعی مصنوعات کا میعار بہتر کر کے روس کے ساتھ ان مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.