مشہور گلوکار علی ظفر موسیقی کے بعد بولنگ کے گُر سیکھنے لگے

ہفتہ 20 فروری 2016 18:53

مشہور گلوکار علی ظفر موسیقی کے بعد بولنگ کے گُر سیکھنے لگے

اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20فروری- 2016ء) مشہور گلوکار اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے برانڈ ایمبسٹڈ علی ظفر ٹیم کے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے وسیم اکرم سے بولنگ کے گر سیکھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے برانڈ ایمبسڈر علی ظفر کرکٹ کے بھی دیوانے نکلے ۔ انہوں نے ٹیم کے تربیتی کیمپ میں اپنی باولنگ کا جادو چلایا ۔ اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر وسیم اکرم نے بھی انہیں بولنگ کے اسرارو رموز سے آگاہ کیا ۔