لاہور سے بھارت جانیوالی مال گاڑی سے 5کلو ہیروئن برآمد ،ڈرائیور ‘اسسٹنٹ اور ہیلپر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر د ی گئی

ہفتہ 20 فروری 2016 18:49

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2016ء) کسٹم حکام نے لاہور سے بھارت جانے والی مال گاڑی سے 5 کلو ہیروئن برآمد کرکے ٹرین ڈرائیور ،اسسٹنٹ اور ایک ہیلپر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر د ی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسمگل کی جانے والی پانچ کلو ہیروئن مال گاڑی کی بھارتی بوگی میں چھپائی گئی تھی جس پر مال گاڑی کے ڈرائیور ، اسسٹنٹ ڈرائیور اور ایک ہیلپر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :