دنیاپور کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار گاڑی کی پانچ بوگیاں انجن سمیت پٹڑی سے نیچے اتر گئیں،حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا ، ٹرین ڈرائیور اور فائر مین کو معطل کر دیا گیا ،کئی گھنٹے گزر نے کے باوجود ٹریک چالو نہ ہوسکا
ہفتہ 20 فروری 2016 18:49
دنیاپور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2016ء) دنیاپور کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار گاڑی کی پانچ بوگیاں انجن سمیت پٹڑی سے نیچے اتر گئیں ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا ۔ ٹرین ڈرائیور و فائر مین کو معطل کر دیا گیا ۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹریک چالو نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز صبح ساڑھے نو بجے کے قریب دنیاپور سے 10کلومیٹر دور قطب پور ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار گاڑی کے پی 105 کا ڈرائیور سنگلز کا جائزہ نہ لے سکا اور گاڑی کو لوپ لائن پر روکنے میں ناکام ہو گیا جس کے باعث گاڑی کی پانچ بوگیاں انجن سمیت پٹڑی سے نیچے اتر گئیں ۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹرین ڈرائیور رفیق صابر نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے اسٹیشن ماسٹر کو بتایا کہ مجھے سنگلز کا اشارہ نہیں مل رہا مثبت جواب نہ ملنے پر حادثہ ہو گیا۔(جاری ہے)
ادھر ڈیوٹی پرموجود اسٹیشن ماسٹر قطب پور محمد سجاد گجر نے بتایا کہ ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پاکستان ریلوے ملتان ظفر اللہ کلوڑ اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔
ٹرین ڈرائیور و فائر مین کو فوری طور پر معطل کر تے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سمہ سٹہ اور خانیوال سے امددی ٹرینیں منگو ا لی گئی ہیں ۔ دو تین گھنٹے تک گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ حادثے کی شکار ٹرین کی چار بوگیاں چاولوں سے لوڈ تھیں۔ آخری اطلاعات تک ریلوے لائن پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع نہ ہو سکی تھی۔مزید اہم خبریں
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.