دہشتگردی کی طرح کرپشن کے خاتمے کیلئے بھی ضرب عضب کی طرز پر بڑا آپریشن نا گزیر ہے ‘ جمشید چیمہ

موجودہ حکمرانوں کی کرپشن کے تانے بانے بڑی دور تک جاتے ہیں اسی لئے ان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے

ہفتہ 20 فروری 2016 18:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی طرح کرپشن بھی ملک کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے جس کیخلاف ضرب عضب کی طرز پر بڑا آپریشن نا گزیر ہے ، موجودہ حکمرانوں کی کرپشن کے تانے بانے بڑی دور تک جاتے ہیں اور اسی لئے پس پردہ کرداروں پر ہاتھ ڈالے جانے پر ان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمران میگا پراجیکٹس میں شفافیت کے نعرے تو لگاتے ہیں لیکن جب متعلقہ ادارے چھان بین کی طرف بڑھنے لگتے ہیں تو انہیں ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے اور اگر ملک کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنی ہیں تو دہشتگردی کی طرح کرپشن کے ناسور کے خاتمے کیلئے بھی ضرب عضب کی طرز پر وسیع آپریشن کی ضرورت ہے جو بلا تفریق ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ’’ شفاف کرپشن ‘‘ کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔ لیکن اب وہ دن دور نہیں جب موجودہ حکومت میں شامل بڑے لوگوں کے چہرے عوام میں بے نقاب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :