جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا،پروٹیز کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل، میزبان ٹیم نے 135 رنز کا ہدف آخری گیند پر پورا کیا،مورس نے آخری اوور میں 15 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا،عمران طاہر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 20 فروری 2016 18:00

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ..

کیپ ٹاؤن ۔ 20 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، پروٹیز نے 135 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں پر پورا کیا، آخری اوور میں میزبان ٹیم کو فتح کیلئے 15 رنز درکار تھے، کرس مورس نے ٹاپلے کو آخری اوور میں ایک چھکا اور چوکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

عمران طاہر کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقن قائد فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، جوز بٹلر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جیسن روئے 15، ایلکس ہیلز 27، جوروٹ 8، کپتان ایوان مورگن 10، بین سٹوکس 11، معین علی صفر، کرس جورڈن 15اور عادل راشد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عمران طاہر نے 4 کائل ایبٹ نے 2 جبکہ ربادا اور ویسی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مورس نے آخری اوور میں 15 رنز بنا کر انگلینڈ کے منہ سے فتح کا نوالہ چھین لیا، مورس 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ہاشم آملہ 22، ڈی ویلیئرز 7، کپتان ڈوپلیسی 25، ڈومینی 23، روسو 18، ڈیوڈ ملر 13 اور ڈیوڈ ویسی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

کرس جورڈن نے 3 جبکہ معین علی نے دو، سٹوکس اور راشد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :