Live Updates

میچ جیتنے کی خوشی ہوئی یا وہاب ریاض کا کیچ پکڑنے کی؟ دونوں کی خوشی ہوئی ،احمد شہز اد

ہفتہ 20 فروری 2016 17:33

میچ جیتنے کی خوشی ہوئی یا وہاب ریاض کا کیچ پکڑنے کی؟ دونوں کی خوشی ہوئی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) اپنی تمام تر رنگینیوں اور کامیابیوں کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ ٹورنامنٹ کے درمیان جہاں کئی سنسنی خیز مقابلے ہوئے وہیں کئی کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی لیکن احمد شہزاد اور وہاب ریاض کی تکرار سے سب ہی محظوظ ہوئے جس کے بعد ایک میچ میں احمد شہزاد نے وہاب ریاض کا کیچ پکڑ کر بدلہ بھی لے لیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز یہ میچ جیت گئی جس کے بعد احمد شہزاد پریس کانفرنس کیلئے آئے تو صحافی نے ان سے سوال کر ڈالا کہ آپ کو سب سے زیادہ خوشی کس بات کی ہوئی، وہاب ریاض کا کیچ پکڑنے کی یا پھر میچ جیتنے کی جس پر صحافیوں سمیت احمد شہزاد بھی قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکے اور انتہائی خوبصورتی سے جواب دیا کہ ”دونوں“۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ اس واقعے کو کس طرح لے رہے ہیں جس پر احمد شہزاد نے کہا کہ وہ ایسے شخص نہیں ہیں جو کسی بات کو دل میں رکھیں۔ گراؤنڈ میں بہت کچھ ہوتا ہے اور وہیں ختم بھی ہو جاتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات