جیت ٹیم سپرٹ کا نتیجہ ، سرفراز احمد ، لو سکورنگ ہدف باوجود شکست پر افسوس ہوا ،آفریدی

ہفتہ 20 فروری 2016 16:47

جیت ٹیم سپرٹ کا نتیجہ ، سرفراز احمد ، لو سکورنگ ہدف باوجود شکست پر افسوس ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ جیت ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے، جبکہ پشاورزلمی کے قائد آفریدی نے کہا ہے کہ لو اسکورنگ ہدف کے باوجود شکست پر افسوس ہوا۔

(جاری ہے)

دبئی میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ کیون پیٹرسن اورکماراسنگا کارا کی بیٹنگ قابل تعریف رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کم ہدف کے باوجود بولروں نے نپی تلی بولنگ کی۔پشاور زلمی کے قائد شاہد آفریدی نے کہاکہ ان سمیت کئی کھلاڑیوں نے اپنی ذمے داری پوری نہیں کی۔ کوئٹہ کی ٹیم نے بہت شاندار فائیٹ بیک کیا۔ دونوں کپتانوں نے پاکستان سپر لیگ میں شائقین کے جوش و خروش کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :