خیبر سٹارکرکٹ کلب کے انتخابات مکمل ،عاصم شیرازصدر منتخب ہوگئے

ہفتہ 20 فروری 2016 15:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء)خیبر سٹارکرکٹ کلب کے انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا،عاصم شیرازکو صدرجبکہاعجازاسلام کو سیکرٹری چن لیاگیا،اس سلسلے میں کلب کے منعقدہ اجلاس میں عہدیداروں اورکھلاڑیوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن پشاور کی نگرانی میں پی سی بی آئین کے تحت انتخابات ہوئے جسکے مطابق صدر عاصم شیراز،نائب صدرشکیل خان،سیکرٹری اعجاز اسلام،جائنٹ سیکرٹری عرفات اور فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے غنی الرحمن کا چناؤعمل میں لایا گیا۔