پاکستان سپر لیگ ‘احمد شہزاد نے وہاب ریاض سے بدلہ لے لیا

ہفتہ 20 فروری 2016 14:58

پاکستان سپر لیگ ‘احمد شہزاد نے وہاب ریاض سے بدلہ لے لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) پشاور زلمے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 133 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پشاور زلمے کی ٹیم بھی لڑکھڑا گئی۔

(جاری ہے)

میچ کے آخری مرحلے میں ڈیرن سیمی آؤٹ ہوئے تو گلیڈی ایٹرز کو جیت یقینی نظر آنے لگی لیکن وہاب ریاض نے عمدہ بیٹنگ کر کے اپنی ٹیم کی امید دوبارہ زندہ کر دی اور میچ ایک بار پھر انتہائی سنسنی خیز ہو گیا۔

وہاب ریاض نے ایک اونچا شاٹ کھیلا جو سیدھا احمد شہزاد کی جانب گیا جنہوں نے کوئی غلطی کی گنجائش نہ کی اور کیچ بلکہ ”میچ“ پکڑ کر بدلہ لے لیا اور ان کی خوشی دیدنی تھی۔ پریس کانفرنس میں بھی جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ میچ جیتنے کی زیادہ خوشی ہوئی یا وہاب ریاض کا کیچ پکڑنے کی تو ان کا کہنا تھا کہ دونوں کی۔

متعلقہ عنوان :