پشاور کے کھلاڑیوں کو چارسدہ روڈ پر پی ڈی اے کی اراضی پر سٹیڈیم تعمیر کا مطالبہ

ہفتہ 20 فروری 2016 14:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پشاور کے کھلاڑیوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چارسدہ روڈ سردارکالونی میں پی ڈی اے کی اراضی پر جدیدسپورٹس سٹیڈیم تعمیر کرکے نوجوان کھلاڑیوں کوبنیادی سہولیات کی فراہم کی جائے ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کریم خان اور حبیب خان نے کہاکہ چارسدہ روڈ پر بدھنی پل سردارکالونی میں 25سال سے زائد عرصہ سے پشاور ڈویلپمنٹ ارتھارٹی کی بہت بڑی اراضی پڑی ہے ،اگراس اراضی کو سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواکے حوالے کی جائے تو یہاں پرکرکٹ ،فٹ بال اور ہاکی کے جدید سٹیڈیمزتعمیر ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پشاور میں شاہی باغ ،سول کوارٹرسمیت چند دیگر گراؤنڈز تھے جہاں پر نوجوا ن کھیلا کرتے تھے لیکن بدقسمتی سے سابق حکومت نے سول کوارٹرگراؤنڈ پر کوارٹر بنائے اور شاہی باغ میں گارڈن بننے سے نوجوانوں کیلئے کھیلنے کے مقامات کاخاتمہ ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں گراؤنڈز تعمیرانے کا فیصلہ کیاہے اسی لئے ہمارامطالبہ ہے کہ چارسدہ روڈ پر بدھی پل سردارکالونی میں واقع پی ڈی اے کی کئی سالوں سے پڑی پی ڈی اے کی اراضی کو محکمہ سپورٹس کے حوالے کرکے یہاں پر جدیدسپورٹس کمپلیکس تعمیر کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :