پشاور کے باصلاحیت کرکٹرز کی قسمت جاگ اٹھی،پیٹرن ٹرافی کیلئے ٹیم میں9کھلاڑی شامل

ہفتہ 20 فروری 2016 14:31

پشاور کے باصلاحیت کرکٹرز کی قسمت جاگ اٹھی،پیٹرن ٹرافی کیلئے ٹیم میں9کھلاڑی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پشاور کے باصلاحیت کرکٹرز کا قسمت جھاگ گیا،یکم مارچ سے کراچی میں شروع ہونیوالی انٹر ڈیپارٹمنٹ پیٹرن ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے لینڈی لینڈ ڈیپارٹمنٹ ٹی میں ایم آئی سی پشاور کے 9باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے امید ہے کہ یہ نوجوان کرکٹرزاس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھاکر پی سی بی حکام کی توجہ اپنی جانب سے مبذول کریں گے۔

رائٹ ٹوپلے کے کوارڈی نیٹر ہمایون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے روح رواں ملک فرمان علی نے کہاہے کہ پیٹرن ٹرافی کیلئے کینڈی لینڈ کی ٹیم میں ایم ّئی سی اے پشاور کے کھلاڑیوں ساجد خان ،ہدایت اللہ،ساجد شاہ،خان سلام ،عمران آفریدی،جمعہ باز،فرحان خٹک،مکرم کو کوئٹہ میں نیشنل کرکٹ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے بناء پر سیلکٹ کیا گیاہے ،اس چمپئن شپ میں انہوں نے فائنل میں محمد رضوان،عمران جونیئر ،اکبربادشاہ اور عادل آمین پر مشتمل پشاور ریجن کی مضبوط ٹیم کو ہراکر خود کومتعارف کرایا۔

(جاری ہے)

یکم مارچ سے کراچی میں شرو ع ہونیوالی پیٹران ٹرافی میں کینڈی لینڈ کی ٹیم سٹیٹ بنک کیخلاف کھیلیں گی،جبکہ پی ٹی وی،کسٹم،پاکستان نیوی،کے اے سی کیساتھ بھی ممقابلہ ہوگا۔ان میچ میچز سے پشاور کے کھلاڑیوں کو بھر پور فائدہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواکے ہو نہار کھلاڑیوں کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے کرکٹ ہیروز کی تلاش کے لئے صوبے کے مختلف علاقوں سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں رائٹ ٹوپلے مکمل تعاون کرینگی ،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کوملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت دی جائیگی۔

انکاکہناتھاکہ ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لکی مروت، کرک، شبقدر، ٹل ، ہنگو، ملاکنڈ ، تحت بھائی ، لنڈی کوتل ، چترال میں انڈر15 ٹیمیں بنانے کیلئے ٹرائلز منعقد ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :