اگر سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے تو پنجاب کو سینہ تان کر کہنا چاہیے کہ آو ہمارا بھی احتساب کرو ‘ راجہ پرویز اشرف
ہفتہ 20 فروری 2016 13:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے تو پنجاب کو سینہ تان کر کہنا چاہیے کہ آو ہمارا بھی احتساب کرو، دودھ میں دھلے ہوئے افراد نیب سے کیوں پریشان ہیں؟ نیب میں کسی بزنس مین کو دو گھنٹے بٹھانے پرحکومت کا شور مچانا درست نہیں‘بے قصورہوکر بھی عدالتوں کا سامنا کیا ‘ پیپلز پارٹی نے سندھ میں رینجرزاور نیب سے مکمل تعاون کیا ‘پاکستان کا پٹھان کوٹ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ‘ایف آئی آر درج کرنا حکومت کی کمزوری ہے۔
ایک انٹرویو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے بے قصورہوکر بھی عدالتوں کا سامنا کیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں رینجرزاور نیب سے مکمل تعاون کیا، پنجاب حکومت کو بھی چاہیے کہ نیب کے ساتھ تعاون کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے تو پنجاب کو سینہ تان کر کہنا چاہیے کہ آو ہمارا احتساب کرو۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی نیب کا سامنا کیا تھا تاہم ہم نے شور نہیں مچایا تھا، تو اب نیب میں کسی بزنس مین کو دو گھنٹے بٹھانے پرحکومت کا شور مچانا درست نہیں۔
سابق وزیراعظم کے مطابق احتساب ہر شخص کا ہونا چاہیے ”دودھ میں دھلے“ ہوئے افراد نیب سے کیوں پریشان ہیں؟ سابق وزیر اعظم نے پٹھان کوٹ کے واقعہ کی ایف آئی آر کے اندراج پر کہا کہ ایف آئی آر درج کرنا حکومت پاکستان کی کمزوری ہے ، پاکستان کا پٹھان کوٹ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.