پاکستان اور سویڈن کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت ہے ‘سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

ہفتہ 20 فروری 2016 13:46

ہوم سٹاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت ہے ۔وہ سٹاک ہوم میں اپنے سویڈن کے ہم منصب انیکا سوڈر اوردوسرے اعلیٰ حکام سے گفتگو کررہے تھے۔سیکرٹری خارجہ نے توانائی، ٹرانسپورٹ اوردفاعی شعبوں میں سویڈن کی سرمایہ کاری پر زوردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سویڈن کے حکام کو پاکستا ن کی انسداد دہشت گردی کی کامیاب کوششوں اوراقتصادی بحالی کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔سیکرٹری خارجہ نے سویڈن کے ہم منصب کو افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے پاکستان کی کوششوں اور پاک بھارت تعلقات میں حالیہ پیشرفت کے بارے میں بتایا۔ملاقات کے دوران فریقین نے گزشتہ سال وزیراعظم نواز شریف اورسویڈن کے وزیراعظم سٹیفن کوفن کے درمیان ملاقات میں مثبت پیشرفت کے تناظر میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :