اسکردو ،کچورا ایوب پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

ہفتہ 20 فروری 2016 11:24

اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء ) اسکردو میں واقع کچورا ایوب پل کو مرمت کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔ کمشنر بلتستان ڈویژن محمد شگری کے مطابق کچورا ایوب پل میں لگے لوہے کے تین رسے تبدیل کیے گئے جس کے بعد کچورا ایوب پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔

(جاری ہے)

کچورا ایوب پل مرمت کی وجہ سے تین روز سے ٹریفک کے لیے بند تھا۔

متعلقہ عنوان :