جنوبی افریقہ نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 فروری 2016 01:18

جنوبی افریقہ نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز ..

کیپ ٹاون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر 4 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے اننگ کی آخری گیند پر مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آخری گیند پر انگلینڈ کے فیلڈر جنوبی افریقی بلے باز کو آوٹ کرنے میں ناکام رہے جو ان کے شکست کا باعث بنا۔

متعلقہ عنوان :