پاکستان سپرلیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کیپٹن شعیب قیادت سے دست بردار، کراچی کنگز کے نئے کپتان روی بوپارہ ہوں گے

جمعہ 19 فروری 2016 23:57

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19فروری۔2016ء) پاکستان سپرلیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کیپٹن شعیب ملک اپنی ٹیم کی قیادت سے دست بردار ہوگئے۔اب کراچی کنگز کے نئے کپتان روی بوپارہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کیپٹن شعیب ملک ٹیم کی قیادت سے دست بردار ہوگئے۔اب کراچی کنگز کے نئے کپتان روی بوپارہ ہوں گے۔

اس موقع پر شعیب ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روی بوپارہ بہترین کھلاڑی ہیں وہ کراچی کنگز کو فتح دلا سکتے ہیں، میرے لئے ٹیم بہت اہمیت رکھتی ہے لیکن انفرادی کارکردگی نہیں، شعیب ملک نے کہا کہ کپتانیکی وجہ سے اپنے کھیل پر توجہ نہیں دے پارہا ، ٹیم ورک کے ساتھ جیت چاہتاہوں انہوں نے کہا کہ اپنے لیے کبھی نہیں کھیلا صرف ٹیم کیلئے کھیلتا ہوں میں کسی دباؤ کے بغیر کل بھرپور طریقے سے اپنا کھیل پیش کروں گا، کراچی کنگز کو فتح دلانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ پہلا سال تھا اس لیے کچھ غلطیاں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی میچز میں کانٹے دار مقابلہ تھے ہم جیت کے قریب پہنچ کر ہارے، اب پلے آف میں پہنچنے کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، شعیب ملک نے کہا کہ میں نے خود منیجمنٹ سے درخواست کی ہے کہ بطور پلیئر کھیلنا چاہتاہوں، روی بوپارہ آئندہ میچز میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے واضح رہے کہ کراچی کنگز 8میں سے 6میچز ہار کر فائنل فور میں پہنچنے والی فورتھ نمبر کی پہلی ٹیم ہے، تمام میچز میں شعیب ملک کی انفرادی کارکردگی انتہائی خراب رہی جبکہ انکی نسبت بھارتی نژاد،انگلینڈ کے پلیئرروی بوپارہ کی کارکردگی بہت اچھی رہی جس کے باعث انہیں کراچی کنگز کا کپتان بنادیا گیاہے،