شمالی کیمرون کی مارکیٹ میں 2 خودکش حملے، 12 افراد ہلاک ، 50 سے زائد زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ
جمعہ 19 فروری 2016 22:13
یاؤندے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) شمالی کیمرون کی مارکیٹ میں 2 خود کش حملوں میں 12 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون کے شمالی علاقے میمی کی مارکیٹ میں خود کش حملوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
کیمرون کے فوجی ترجمان کے مطابق 2 حملہ آورمقامی مارکیٹ میں داخل ہوئے اور خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 50 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔فوجی ترجمان کا کہنا ہیکہ تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن واقعے میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.