ادویات کی قیمتوں میں بلاجوا زمیں اضافے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے ‘اضافہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی یا حکومت نے نہیں کچھ ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیوں نے دوسری بار عدالت عالیہ سے غلط بیانی کی بنیاد پر حکم امتناعی لے کر کیا‘حکومت عوام کے ساتھ اس طرح کی زیادتی برداشت نہیں کرے گی ،وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 19 فروری 2016 21:53
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ادویا ت کی قیمتوں میں اضافہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی یا حکومت نے نہیں کیا ہے،بلکہ کچھ ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیوں نے دوسری بار عدالت عالیہ سے غلط بیانی کی بنیاد پر حکم امتناعی لے کر ادویات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کر دیا ہے ،حکومت عوام کے ساتھ اس طرح کی زیادتی برداشت نہیں کرے گی ۔
قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ ادویات کی قیمتوں کو طے کرنے کا ایک قانونی طریقہ ہے ۔ پرائسنگ پالیسی کے مطابق ڈرگ پرائسنگ کمیٹی قیمتوں کا تعین ایک فارمولے کے تحت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن اس معاملے پر حکومت عدالت عظمیٰ میں ضرور جائے گی اور قیمتوں میں اس بلا اجازت اضافے کو چیلنج کرے گی ۔(جاری ہے)
وہ جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔
وزیر صحت نے کہا ہیاس مسئلے پر مزید بات چیت کے لیے آج فارما بیورو اور پی پی ایم اے کو بلایا گیا تھا جس میں پی پی ایم اے نے اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ اس طرح کے مسائل افہام تفہیم سے حل ہونے چاہیے نہ یک طرف فیصلہ ہونا چاہیے۔ آج کی میٹنگ میں فارما بیورو نے شرکت نہ کر کے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں یکطرفہ ، بلا اجازت اور بلا جواز اضافہ کر کے عوام کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے ۔وزیر صحت نے کہا ہے کہ اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ نہ کرے ۔ بلکہ وہ اس طرح کی تنقید کر کے ان کمپنیوں کی حمایت کر رہی ہے جنہوں نے بغیر کسی اجازت کے یکطرفہ اضافہ کیا ہے ۔ اس طرح حکومتی موقف کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار تقریر کرنے سے آپ عوام کاساتھ نہیں دے رہے ہوتے بلکہ الٹا حکومت کو دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔ اگر آپ عوام کی بھلائی چاہتے ہیں تو ہمارے ساتھ مل کر ان مافیاز کے خلاف کھڑے ہوں جو سٹے کی آڑ میں عوام سے کروڑوں روپے ہتھیا رہے ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت عملی کام پر یقین رکھتی ہیں نہ کہ کھوکھلے نعرورں پر ۔ تنقید کرنے والے بھول گئے ہیں کہ وزارت صحت نے ’’ہیپاٹائٹس سی‘‘ کی دوا جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر تھی ۔ دنیا میں سب سے کم قیمت پرپاکستان میں اس کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.