پشاور زلمی کی ٹیم نے اوپنر تمیم اقبال کی جگہ جارح مزاج انگلش بلے باز جونی بیئراسٹو کی خدمات حاصل کر لیں

تمیم اقبال کی بیوی امید سے ہیں ٗ پہلے بچے کی پیدائش متوقع ٗ وطن واپس لوٹ گئے

جمعہ 19 فروری 2016 21:34

پشاور زلمی کی ٹیم نے اوپنر تمیم اقبال کی جگہ جارح مزاج انگلش بلے باز ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی ٹیم نے اوپنر تمیم اقبال کی جگہ جارح مزاج انگلش بلے باز جونی بیئراسٹو کی خدمات حاصل کر لی ہیں.

(جاری ہے)

پشاور کی نمائندگی کرنے والے بنگلہ دیشی اوپنر نجی وجوہات کے سبب وطن واپس لوٹ گئے تھے تمیم اقبال کی بیوی امید سے ہیں اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، اسی وجہ سے وہ وطن واپس لوٹ گئے اور ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی ٹیم کی نمائندگی بھی نہیں کریں گے.پشاور زلمی نے بنگلہ دیشی اوپنر کی جگہ انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز جونی بیئراسٹو کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو ممکنہ طور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے پلے آف میں ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں ٗبیئر اسٹو کو 24 ٹیسٹ، 12 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں.

متعلقہ عنوان :