گریٹر کراچی سیوریج پلان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی زیر صدارت اجلاس ،جاری کاموں کی سست روی کے اسباب کا جائزہ

جمعہ 19 فروری 2016 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) گریٹر کراچی سیوریج پلان S-iii کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی زیر صدارت منصوبہ کے حوالے سے پروجیکٹ کے افسران (انجینئرز)کنسلٹنٹ کے انجینئرزاور ٹھیکیداروں کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں منصوبہ کو درپیش مسائل ،مشکلات اور اس پر جاری کاموں کی سست روی کے اسباب کا جائزہ لیا گیا ، اجلا س میں واٹر بورڈ کے انجینئر زامتیاز مگسی ، خرم شہزاد،عامر وقار ،کنسلٹنٹ انجینئرز وٹھیکیداروں نے شر کت کی ،اس مو قعہ پر پروجیکٹ ڈائریکٹر S-iii مصباح الدین فرید نے تمام کنٹریکٹر ز کو تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے اور جاری کاموں کی بر وقت تکمیل کے لئے مشینری ،افرادی قوت اور اضافی انتظامات کی ہدایت کی تاکہ منصوبہ سست روی کے بجائے تیز رفتاری سے مکمل کیاجاسکے ،انہوں نے کنسلٹنٹ انجینئر ز کو ہدایات دیں کہ بر وقت فیصلوں اور معیار کو لازمی اور یقینی بنایاجائے ،انہوں نے پروجیکٹ کے افسران جو S-iiiپرتعینات ہیں ان کو تاکید کی کہ وہ اپنی اپنی سائٹس پر جہاں جہاں ترقیاتی کام ہورہے ہیں مو جود رہیں اور کام کی رفتارکا روزانہ کی بنیاد پر ماہرانہ جائزہ لیں بر وقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا،انہوں نے منصوبہ کو درپیش مسائل ،اہم امور خاص طور پر مختلف اجازت ناموں کے حصول کے لئے رکاوٹوں کو دور کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں سے مضبوط روابط سے ان کو حل کیاجائے ،انہوں نے کنٹریکٹر ز کو یقین دہانی کرائی کہ S-iii جیسے انتہائی اہمیت کے حامل منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل کے لئے حکومتی سطح پر رابطوں کو مزید مستحکم بنایاجائے گا تاکہ مطلوبہ مالی ضروریات(فنڈ) کی بروقت فراہمی جاری رہے اور منصوبہ کے جاری کاموں میں مالی وسائل کی وجہ سے رکاوٹ نہ آئے،انہوں نے کہا کہ S-iii پر کام کی رفتار غیر تسلی بخش ،سست اور مایوس کن ہے اس لئے کاموں پر رفتار کو تیز و فعال کر نے کی ضرورت ہے ،اجلاس میں مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں دی گئی ہدایات پر عمل کو یقینی بنایاجائے تاکہ ان پر عمل درآمد سے دور رس اور مثبت نتائج حاصل ہوں جو اس منصوبہ کی بر قت تکمیل کے لئے ضروری ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کی صورتحال پر قابوپانے کی صورتحال میں بہتری آئے،انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ واٹر بورڈ پروجیکٹ افسران،کنسلٹنٹ انجینئرز اور ٹھیکیدار اپنی اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور باہمی مشاورت سے کام کریں ،افسران منصوبہ پر عملی پیش رفت کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیں ،کاموں کی سائٹس پر اپنی مو جودگی کو یقینی بناتے ہوئے جاری تر قیاتی کاموں کا فنی لحاظ سے جائزہ لیں تاکہ معیار بر قراررہے اور منصو بہ میں شفافیت بھی مد نظر رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :