(ن) نے اپنے منظور نظر ملازمین بالخصوص پولیس افسران کو بغیر میرٹ اور استحقاق کے ترقیاں دی ‘ منظور وٹو

جمعہ 19 فروری 2016 21:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں مسلم لیگ (ن) نے اپنے منظور نظر ملازمین بالخصوص پولیس افسران کو بغیر میرٹ اور استحقاق کے ترقیاں دی جس کے نتیجے میں صرف پنجاب سے 3600 افراد متاثر ہوئے جن میں ایک ڈی آئی جی بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان احکامات کی وجہ سے ایس پی عہدے کے افسران انسپکٹر بن گئے اور انسپکٹرز عہدے کے افسران کو تقریباً ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر واپس آنا پڑا۔ میاں منظور احمد وٹو نے مزید کہا کہ ایسے اقدام کر کے شریف برادران ہمیشہ میرٹ کی دھجیاں اُڑاتے ہیں جس سے دوسرے ملازمین کی حق تلفی ہوتی ہے۔ یہ بیڈ گورننس کی بدترین مثال ہے ۔

متعلقہ عنوان :