وزیر اعلی شہباز شریف مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات

جمعہ 19 فروری 2016 21:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے،صوبے میں کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا گیا ہے،مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے اعلی معیار ،شفافیت اورتیزرفتاری سے تکمیل کی اپنی مثال آپ ہیں،وسائل کے شفاف اوردرست استعمال کو یقینی بنایا جارہا ہے ،کوئی ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں عبدالغفار ڈوگر ،شوکت منظورچیمہ ،فرحانہ افضل اور سابق ایم پی اے سمیع اﷲ چوہدری شامل تھے ۔ایم پی اے منشاء اﷲ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔وزیراعظم نوازرشریف کی قیادت میں ترقی اورعوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کی خدمت اورانکے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائیں ۔

متعلقہ عنوان :