بھارت مخالف طلباء کی حمایت کرنے پر راہول گاندھی کوپاکستان بھیج دینا چاہیے،بی جے پی کا مطالبہ

جب سے کانگریس نے ملک گیر حمایت کھو ئی ہے راہول گاندھی نے ملک کے خلاف مظاہروں کی حمایت کرنی شروع کردی ہے ،بھارت ایسے لیڈروں کو برداشت نہیں کرسکتا،بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما کالیا منورنجان حب الوطنی میرے خون میں شامل ہے،اس سلسلے میں کسی سے سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ، راہل گاندھی

جمعہ 19 فروری 2016 19:53

بھارت مخالف طلباء کی حمایت کرنے پر راہول گاندھی کوپاکستان بھیج دینا ..

جالندھر/ امیٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنماکالیا منورنجان نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں بھارت مخالف مظاہرے کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہول گاندھی کوپاکستان بھیج دینا چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے پنجاب سے سینئر رہنماکالیا منورنجان کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی ملک کے خلاف کیا کر رہے ہیں؟ بھارت کو ایسے لیڈروں کی ضروت نہیں انھیں پاکستان بھیج دینا چاہیے۔

انھوں نے کہاکہ راہول گاندھی کی صدر پرناب مکھر جی سے ملاقات کا مقصد صرف اپنا دفاع کرنا تھا۔جب سے کانگریس نے ملک گیر حمایت کھو ئی ہے تب سے راہول گاندھی نے ملک کے خلاف مظاہروں کی حمایت کرنی شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک ایسے لیڈروں کو برداشت نہیں کرسکتا۔ادھر دہلی کے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو)کے طلباء کے خلاف غداری کے مقدمے کی مخالفت پر پنجاب میں بی جے پی نے مقامی کمپنی باغ چوک پر راہل گاندھی کا پتلانظر آتش کر کے احتجاج کیا۔

اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر کمل شرما نے کہا کہ مذکورہ کیس سے کانگریس کے قومی نائب صدر راہل گاندھی کا ملک مخالف چہرہ سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے این یو احاطے میں بائیں بازو کے طالب علم تنظیموں اور کشمیری علیحدگی پسند تنظیموں کے حامی طلبا نے گذشتہ فروری کو جو ملک کے خلاف نعرے بازی کی وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ دوسری جانب جماعت کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حب الوطنی ان کے خون میں شامل ہے ، اس سلسلے میں انہیں کسی سے سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

اپنے پارلیمانی حلقے امیٹھی کے دو روزہ دورے کے موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ حب الوطنی میرے خون میں شامل ہے ، اس سلسلے میں مجھیکسی سے سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے لئے ہی ان کی دادی اوروالد کی قربانی ہوئی۔اسلئے انہیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہئے۔

متعلقہ عنوان :